Nov 29, 2016 08:02 pm
views : 950
Location : President House
Islamabad- Newly appointed CJCSC General Zubair Mahmood Hayat meets President Mamnoon Hussain
اسلام آباد، صدر مملکت ممنون حسین کی جنرل زبیر محمود حیات کو مبارکباد
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ذمہ داریاں
سنبھالنے کے بعد صدر مملکت ممنون حسین سے ایوان صدر میں ملاقات کی، ملاقات
میں صدر مملکت ممنون حسین نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی حیثیت
سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر جنرل زبیر محمود حیات کو مبارکباد دیتے ہوئے اس
امید کا اظہار کیا ہے کہ ملک ان کے تجربہ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے
فائدہ اٹھائے گا۔
صدر مملکت نے پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ
آپریشن ضربِ عضب سے دہشت گردی پر قابو پانے میں مدد ملی اور ملک میں امن و
امان قائم ہوا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے صدر مملکت کا
شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنے مادر وطن کی حفاظت
کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔