Nov 30, 2016 01:20 pm
views : 866
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets Federal Minister for Port & ShippingMir Hasil Khan Bizinjo
اسلام آباد، وزیراعظم نواز شر یف کی وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو سے ملاقات
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ گوادر پورٹ سے ترقی کے نئے دور کا آغاز
ہو رہا ہے، بلوچستان کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے تمام وسائل فراہم
کریں گے۔
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ سینیٹرمیرحاصل
بزنجو نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان
حکومت کے معاملات اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی
وزیر پورٹ اینڈ شپنگ سینیٹرمیرحاصل بزنجو نے صوبے میں جاری ترقیاتی
منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گوادر سے بلوچستان کی ترقی
کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے صوبے میں
روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نواز شر یف نے مز یدکہا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے تمام وسائل فراہم کر رہے ہیں۔