Nov 30, 2016 02:06 pm
views : 965
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Secretary General Jahangir Tareen Media Talk
اسلا م آباد ، نواز شریف نے اسمبلی میں تقریر اور قوم سے بیان میں غلط بیانی کی، جہانگیر ترین
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے
سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بیرون ملک اپنے
اثاثوں سے متعلق قومی اسمبلی میں تقریر اور قوم سے خطاب میں جو غلط بیانی
کی ہے، دبئی کی اسٹیل مل خسارے میں نہیں تھی، دبئی مل بیچی گئی تووہ خسارے
میں تھی جب کہ آج سب باتوں کا صفایا ہوگیا اور دبئی کی مل کی فروخت سے کوئی
پیسا نہیں کمایا گیا جب کہ وزیراعظم نے کہا کہ 2005 میں فیکٹری بیچی اور
فلیٹ لیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ نعیم
بخاری نے وزیراعظم کی طرف سے دی گئی دستاویزات کے تضادات بتائے، بیان حلفی
اورفروخت کے معاہدے میں تضاد ہے، وزیراعظم کی جانب سے 3 مختلف کہانیاں
سنائی گئیں جب کہ ہم قطری شہزادے کے خط سمیت 3 نکات پربحث کریں گے۔