راولپنڈ ی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جی ایچ کیو آمد، یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی
نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیوکا دورہ کیا۔ اس مو قع
پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا ء پرپھول چڑھائے اورفاتحہ
خوانی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے نئے آرمی
چیف کو سلامی دی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سبکدوش آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے پاک فوج
کی کمان جنرل قمر جاوید باجوہ کے سپرد کردی تھی۔جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی
میں پاک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، سربراہ پاک
بحریہ ایڈمرل ذکاء اللہ، ایئر فورس چیف سہیل امان اور پاک فوج کے کور
کمانڈرز سمیت اعلیٰ ترین افسران کے علاوہ وفاقی وزرا ء خواجہ آصف،عبدالقادر
بلوچ ،مریم اورنگزیب سمیت دیگر پارلیمینٹرینز، غیر ملکی سفرا اور سفارت
خانوں میں تعینات ملٹری اتاشی نے شرکت کی۔