Nov 30, 2016 02:14 pm
views : 876
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PML(N) MNA Talal Chaudhry Media Talk
اسلام آباد، عمران خان ڈرامے بازی چھوڑیں اور ثبوت لائیں، طلال چوہدری
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال
چوہدری کا کہنا تھا کہ جب عدالت ثبوت مانگتی ہے تو یہ جھوٹ لے آتے ہیں،
انہوں نے پوری قوم سے جھوٹ بولا جب کہ اب وکیل کی جگہ اداکار کو لے آئے ہیں
تاہم وکیل بدلنے سے فیصلہ آپ کے حق میں نہیں ہوگا۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف پر فلم
بناؤں گا تاہم اس فلم کو تو ملک کا بچہ بچہ دیکھے گا لیکن آپ پر فلم بنی تو
ناصرف دنیا شرمندہ ہوگی بلکہ اس کی تو سنسربورڈ بھی اجازت نہیں دے گا۔ جب
عدالت ثبوت مانگتی ہے تو عمران خان لندن چلے جاتے ہیں اور وہ کتابیں پیش
کرتے ہیں جوکوئی نہیں پڑھتا، جس دن جمائما کٹہرے میں آگئیں تو بہت سے
رازکھلیں گے لہذا عمران خان ڈرامے بازی، رنگ بازی چھوڑیں اور ثبوت لائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو گرانے والے ایک پھرگریں گے، وہ دن گئے
جب فیصلے کوئی اور کرتا تھا آج فیصلے پاکستان کے عوام اور پارلیمنٹ کرتی
ہے لہذا ہم خان صاحب کی نااہلی تک جائیں گے۔