Nov 30, 2016 03:42 pm
views : 872
Location : FIA Headquater
Peshawar- Terriost Threat, Mock Exercises
پشاور، دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہنگامی ریہرسل کا انعقاد
پشاور میں دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی
ہنگامی ریہرسل ہوئی ،پولیس اور پاک فوج کے جوانوں نے مشقوں کے دوران
دہشتگردوں سے نپٹنے کا عملی مظاہر ہ کر کے خوب خون گرمایا۔
ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پشاور اور اس سے ملعقہ عمارتوں میں پاک فوج اور
پولیس کے جوانوں کی زبردست ہنگامی ریہرسل ہوئی ،نو جوانوں نے مو ک ایکسر
سائز میں دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے ہنگامی آپریشن کے دوران حساس
عمارت کا مکمل محاصرہ کر کے اسے کلیئر کرنے کا عملی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر ایس پی ایلیٹ فورس سجاد خان کا کہنا تھا کہ مشترکہ ریہرسل کا
مقصد سیکیورٹی اداروں کے مابین ٹھوس راوبط بہتر کرنا ہے۔مشقوں میں ایلیٹ
فورس اور پاک فوج کے کیو آر ایف یونٹ نے بھاری اسلحے کا بھی خوب مظاہرہ
کیا۔پولیس حکام کے مطابق آئندہ دنوں میں بھی ایسی مشقوں کا اہتمام کیا جائے
گا۔