پشاور، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا مشتاق غنی کا پر یس کانفرنس سے خطاب
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا مشتاق غنی نے تحریک انصاف کی جانب سے شریف
خاندان پر بنائی گئی دستاویزی فلم پیش کی،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وقت
آچکا ہے کہ بادشاہ سلامت کے جھوٹ کا پول کھول دیا جائے۔
پشاور پریس کلب میں دکھائی گئی دستاویزی فلم میں نوازشریف کی متضاد بیانات
کو دکھایا گیا ہے ،خصوصی طور پر پاناما لیکس کے معاملے میں وزیر اعظم اور ا
نکے بچوں کے مختلف بیانات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا مشتاق غنی نے کہا کہ نواز شریف امین اور صادق
نہیں رہے جو کہ آئینی طور پر وزیر اعظم نہیں ہو سکتے۔ وزیر اعظم نے نہ صرف
پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا ہے بلکہ متعدد بار پانامہ لیکس کے معاملے میں غلط
بیانی بھی کی ہے۔