Nov 30, 2016 04:38 pm
views : 1036
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Ameer JIP Siraj ul Haq Media Talk
اسلا م آباد ، پانامہ لیکس کا سب سے بڑا ذمہ دارنوازشریف اور انکا ٹولہ ہے، سراج الحق
سپریم کورٹ کے باہرامیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ
پانامہ لیکس کا سب سے بڑا ذمہ دارنوازشریف اور انکا ٹولہ ہے جو اسکا اعتراف
بھی کر چکے ہیں۔ ملک کرپشن کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے اور ملک کو کرپشن کی
دلدل سے نکالنے کیلئے ایک ایسے کمیشن کا قیام بہت ضروری ہے جس کے سامنے
تمام ادارے جواب دہ ہوں۔
سینیٹر سراج الحق کامزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور انکے ٹولے کے اعتراف کے
بعد اب وہ وقت آ چکا ہے کہ کمیشن بنایا جائے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا
پانی ہوجائے، ہمیں اپنی عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے جبکہ امید کرتے ہیں کہ
کمیشن ضرور بنے گا اور ان تمام مسائل کا حل ضرور نکلے گا۔