Nov 30, 2016 04:39 pm
views : 860
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- State Minister Abid Shair Ali Media Talk
اسلام آباد ، ایان کس کے پیسے لیکر جارہی تھیں جب احتساب ہوا تو بلاول کے والد کی بھی پکڑ ہوگی، عابد شیرعلی
وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ ایان کس کے پیسے لے کر
جارہی تھیں جب احتساب ہوا تو بلاول بھٹوزرداری کے والد کی بھی پکڑ ہوگی۔
سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر
علی نے کہا کہ جھوٹ بولنے والوں کا قلع قمع کرنے کا وقت آگیا، شیخ رشید
جیسے بے پیندہ لوگوں کی سیاست ختم ہونے کاوقت آگیا جب کہ شیخ رشید کا لال
حویلی سے سیاسی جنازہ نکلے گا۔ بے نظیرشہید کا نام بھی پاناما پیپرزمیں ہے
توان کا بینیفشری کون ہے، قوم بلاول سے حساب مانگے گی جب احتساب ہوا
توبلاول بھٹوکے والد کی بھی پکڑہوگی۔
وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کامزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے
دورمیں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، بلاول کسی کوچاچا پکارتے ہیں تو کسی
کوپھوپھی بلاتے ہیں، بلاول کی آنٹی ایان کس کے پیسے لے کرجارہی تھیں
اورمعلوم نہیں بلاول کی آنٹی کتنی بارپیسے لے کرباہرگئی ہیں۔