کراچی ، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کا آرٹس کونسل آف پا کستان میں پر یس کانفرنس سے خطاب
کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کاکہنا تھا کہ آرٹس کونسل کے انتخابات اٹھارہ دسمبرکو منعقد کئے جائیں گے۔
آرٹس کونسل آف پاکستان میں منعقد پریس کانفرنس سے کمشنر کراچی اعجاز احمد
خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کی آرٹس کونسل کی منتخب گورننگ باڈی کی مدت دو
سال تک ہوگی جبکہ آئندہ انتخابات دو سال بعد منعقد کئے جائیں گے۔
کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کامزید کہنا تھا کہ آرٹس کونسل کے صدر، نائب
صدر،سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری اور گورننگ باڈی کے ممبران کے لئے انتخابات
اٹھارہ دسمبرکو منعقد کئے جائیں گے جبکہ ووٹر لسٹ تین دسمبر کو آویزاں کر
دی جائیں گی،اگر کسی ممبر کو اعتراض ہو تو پانچ دسمبر تک درخواست جمع
کراواسکتے ہیں جبکہ حتمی فہرست چھ دسمبر کو آویزاں کی جائیگی۔