Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 30, 2016 05:44 pm views : 919

Location : Naval Headquarter

Islamabad- Chairman Joint Chief of Committee General Zubair Mehmoood Hayat visits Naval Headquarter
  • Urdu

اسلام آباد، نئے تعینات ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آبادمیں نئے تعینات ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے ملاقات کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا عہدے سنبھالنے کے بعد نیول ہیڈ کوارٹرز کا آپ کا یہ پہلا دورہ ہے۔
نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو خوش آمدیدکہا۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔سلامی کے بعدمعزز مہمان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔
بعد ازاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد آپ کوخطے کی میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار اور بحرِہند میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ملاقات کے دوران نیول چیف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو جنرل کے عہدے پر ترقی پانے اور دنیا کی بہترین فورسز میں شمار پاکستان کی مسلح افواج کی کمانڈ سنبھالنے پر پر مبارک بادپیش کی۔
نیول چیف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے کہا کہ چیئرمین کی سربراہی میں مسلح افواج کے آپریشنل اور دیگر انٹر سروسز اْمورکی انجام دہی کے لئے پاک بحریہ باہمی تعاون اور یکجہتی کو مزید بڑھانے کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔ پاکستان نیوی کی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور اس امید کا اظہار کیا کہ جنرل زبیر محمود حیات کی کمانڈ میں پاکستان کی مسلح افواج مزید ترقی کریں گی اور اپنا بااثر تشخص برقرار رکھیں گی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اورپاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں پاک بحریہ کے کردار پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور ان کو خطے کی مزید باصلاحیت اور باہمی مربوط فورسز بنانے کے لئے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ ہر ممکنہ قریبی روابط رکھیں گے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved