کراچی ، مہم اختیارات محدود ، جذبے لامحدود" کا ایک بار پھر اعلان، فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ میئر
کراچی کی قیادت میں شہر کے تین اضلاع کی 100 روز میں صفائی ستھرائی کی صورت
حال اور سڑکوں کو بہتر بنا کر دکھائیں گے۔
کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے میئر کراچی وسیم
اختر کی قیادت میں شہر کے تین اضلاع میں صفائی اور سڑکوں کے نظام کو بہتر
کرنے کے لیئے یکم دسمبر کو شروع کی جانے والی 100 روزہ مہم " اختیارات
محدود ، جذبے لامحدود" کا ایک بار پھر اعلان کیا۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ
کراچی کی تعمیر نو کا آغاز ہے اور اس پروگرام کے بعد دیگر پروگرام بھی
متعارف کرائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 100 دن میں وہ کراچی کے ان تین
اضلاع کی 15 سے 20 یوسیز کی صورت حال بہتر بنائیں گے۔ ضلع وسطی، کورنگی اور
شرقی کے چیئرمین نے بچت کر کے اپنے اپنے ڈی ایم سیز سے 10، 10 کروڑ روپے
کی بچت کی ہے جس کے تحت یہ مہم چلائی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب وزیر اعلی سندھ کو بھی چاہیے کہ وہ ان
ڈی ایم سیز کو کم سے کم 20، 20 کڑور رپے تو دیں۔ اگر سندھ حکومت نے اس مہم
میں اپنا حصہ نہیں ڈالا تو پھر سندھ حکومت کے رویے کے خلاف عدالت جانا پڑے
یا دھرنا دینا پڑے تو ہر راستہ اختیار کریں گے۔ ان 100 دنوں میں شہر کو
کچرے سے اور ذہن کو منفی سوچوں سے پاک کرنا ہے۔