لاہور،عابد شیر علی کا لب ولہجہ سیاسی تلخیاں بڑھائے گا، مولا بخش چانڈیو
پیپلز پارٹی کے رہنماء اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات ونشریات
مولانا بخش چانڈیو نے عابد شیر علی کے ریمارکس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے
ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنے رشتہ دار کو روکیں۔
بلاول ہاؤس لاہور میں یوم تاسیس کے موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں
سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء مولا بخش چانڈیو نے
کہاکہ سیاسی اختلافات کو لڑائی میں تبدیل نہ کیا جائے۔ مسلم لیگ (ن) کو اگر
پاناما کیس نے پریشان کیا ہوا ہے تو اس سے جان چھڑائیں تاہم پاناما آپ کو
نہیں چھوڑے گا۔
انہوں نے عابد شیر علی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انھیں
سیاست نہیں، غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنا آتی ہے۔ عابد شیر علی کا لب
ولہجہ سیاسی تلخیاں بڑھائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف عابد شیر علی کو بد
زبانی سے روکیں۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر عابد شیر علی کو نہ روکا گیا تو اپنے قائد سے کہوں گا کہ ن لیگ سے کوئی مشاورت نہ کریں۔
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ لاہور ہمارا گھر اور پیپلز پارٹی کی جنم
بھومی ہے۔ بلاول بھٹو (ن) لیگ کیلئے خوف کا نام ہے۔ پیپلز پارٹی ختم کرنے
کی پیش گوئیاں کرنے والے خود ختم ہو گئے۔