لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شر یف سے وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات
لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ
کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورصوبوں کے مابین تعلقات
کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دونوں وزرائے اعلی نے بین
الصوبائی ہم آہنگی کوفروغ دینے پر اتفاق کیا جب کہ وزیراعلی سندھ سید مراد
علی شاہ نے وزیراعلی شہبازشریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شر یف کا کہنا تھا کہ ذاتی انا اور میں کی روش نے
ملک کابے پناہ نقصان کیاہے ، پاکستان کوآگے لے جانے کیلئے ہم کی روش پر
چلنا ہوگا، پاکستان چاراکائیوں، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر پرمشتمل ہے اور
جب ملک کی چاروں اکائیاں ترقی کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا جب کہ ہم سب نے
مل کرملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔