کراچی،میئر کراچی وسیم اختر اور رؤف صدیقی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت آمد
میئر کراچی وسیم اختر اور ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور ممبر صوبائی
اسمبلی رؤف صدیقی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر ایم کیوایم پاکستان کے رہنما
اور ممبر صوبائی اسمبل رؤف صدیقی کا کہنا تھا23مقدمات کی سماعت تھی جو سنے
گئے تھے اور ان میں تالیاں بجائی تھیں ان مقدمات سے متعلق سماعت 26دسمبر تک
ملتوی کردی گئی ہے۔
رؤف صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ قانون پسند شہری ہیں اور اور مضبوط عدلیہ
اور قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد بھی کر رہے ہیں، عوام کو بتانا چاہتے
ہیں کہ عدلیہ کا وقار سب سے اہم ہے ،عدلیہ مضبوط ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا،
اب یہ عدلیہ کا کام بنتا ہے کہ اپنے وقار کی کس طرح حفاظت کرنی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملیر تھانے میں28 افراد کی
جانب سے درج ایف آئی آر سے متعلق کیس کی سماعت کی گئی جس میں درخواست
گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم
لندن کے قائد کی جانب سے کی جانے والی ملک مخالف تقاریر پر سن رہے تھے اور
داد دے رہے تھے۔