لاہور، محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی ملاقات
لاہو ر میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم
محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کے مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ کاوشیں رنگ
لا رہی ہیں۔چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان سمیت خطے کی ترقی اور
خوشحالی کا عظیم منصوبہ ہے۔سی پیک کے ثمرات سے پورا پاکستان مستفید
ہوگا۔دیگر ممالک کی سی پیک میں دلچسپی خوش آئند ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دشمن کو سی پیک ایک آنکھ
نہیں بھاتا لیکن ہم اس عظیم منصوبے کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں
گے۔چین نے مشکل وقت میں پاکستان کا ہاتھ تھام کر عظیم دوست ہونے کا ثبوت
دیا ہے۔20کروڑ پاکستانی عوام چین کے اس بے پناہ تعاون کو کبھی فراموش نہیں
کرسکتے۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کا
کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبے کے عوام کی خدمت کے
نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔شہبازشریف کی غیرمعمولی کارکردگی کو ہر جگہ سراہا
جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ترقیاتی منصوبوں میں معیار، رفتار اور
شفافیت کو مثال بنایا ہے۔