Dec 01, 2016 02:17 pm
views : 931
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets Sartaj Aziz
اسلام آباد، بھارت روانگی سے قبل مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی وزیر اعظم نواز شر یف سے ملاقات
وزیراعظم نواز شر یف سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ملاقات کی ، ملاقات میں
بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت سے متعلق بات چیت کی
گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے وزیر اعظم نواز
شریف سے ون آن ون ملاقات کی ،ملاقات میں وزیراعظم نے سرتاج عزیز کو بھارت
میں منعقد ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت سے متعلق ہدایات دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کانفرنس کے شرکا ء کو
افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کرنے سمیت افغانستان
میں امن و استحکام کیلئے مصالحتی عمل پربھی بات کریں گے۔
کانفرنس میں چالیس سے زائد ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے
جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور افغان صدر کے علاوہ بھی دیگر ممالک
کے سربراہ بھی خطاب کریں گے۔