Dec 01, 2016 02:32 pm
views : 984
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan
اسلام آباد، وزیراعظم نوازشر یف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات
وزیراعظم نواز شر یف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی
جس میں انہوں نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی حکام سے ملاقاتوں کی
تفصیلات سمیت اپنی صحت اور علاج سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔بیماری کے
باعث کئی دنوں سے پاکستان کی سیاست کے منظر نامے سے غائب رہنے والے وفاقی
وزیر داخلہ نے آج وزیراعظم سے ملاقات کی ، ملاقات میں چوہدری نثار نے دورہ
برطانیہ کے دوران برطانوی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں سے وزیر اعظم کو آگاہ
کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم کو اپنی صحت
کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعظم نواز شر یف نے چوہدری نثار کی صحت
یابی پراطمینان کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ برطانیہ کا سترہ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد
کل وطن پہنچے چوہدری نثار کا سرکاری دورہ چار روزہ تھا مگر طبیعت کی ناسازی
اور چند ضروری میڈیکل ٹیسٹ کے باعث وہ سترہ روز تک برطانیہ میں رہے، اس
دوران نئے چیف آف آرمی اسٹاف اور چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کی تقرری
بحسن خوبی انجام پائی۔