Dec 01, 2016 03:51 pm
views : 925
Location : Shah faisal colony
Karachi- Mayor Karachi Inaugurates 100 days Hamara Karachi Program
کراچی،میئر کراچی وسیم اختر نے ہمارا کراچی پروگرام کے تحت 100 روزہ مہم کا افتتاح کردیا
مئیرکراچی وسیم اخترکا کہنا ہے کہ عوام جانتی ہے کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے
ہیں اور اگر بلدیاتی نمائندوں سے کام نہیں لینا توالیکشن کیوں کروائے گئے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مئیرکراچی وسیم اخترکا کہنا تھا کہ عوام
کے ووٹ کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے کراچی کے ہرعلاقے کی صفائی کا کام کریں
گے، عوام کوجلد کراچی میں صفائی نظر آئے گی، ہم کراچی کی صفائی اور سڑکوں
کی مرمت کروائیں گے، اختیارات نہ ہونے کے باوجود ہم کام کرنے نکلے ہیں اور
محدود اختیارات کے باجود ہمارا جذبہ لامحدود ہے، شہر، صوبے اور ملک کے خلاف
کون لوگ ہیں میڈیا ان کے چہرے سامنے لائے جب کہ اب عوام کو پتہ چلے گا کے
اس شہر کے غدارکون ہیں۔
مئیرکراچی وسیم اخترکا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں سے کام نہیں لینا تو
الیکشن کیوں کروائے گئے، عوام جانتی ہے کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں،
بلدیاتی حکومت کے اختیارات نہ ہونے کے باوجود ہم کام کررہے ہیں، جتنے بھی
وسائل ہمارے پاس ہیں نیک نیتی کے ساتھ استعمال کریں گے، شہر کی صفائی کے
لئے تمام سیاسی جماعتوں کے پاس جارہا ہوں اور تمام سیاسی جماعتوں نے تعاون
کی یقین دہانی کرائی ہے۔