کراچی، خرم شیر زمان کی پر یس کلب کے با ہر میڈ یا سے گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد تھا
کہ ضلع بدین سے تعلق رکھنے والے بچے دیدار کا علاج کسی بڑے اسپتال میں
کرایا جائے تاکہ بچے کو لاحق جگر،دل اور خون کے امراض کا علاج ممکن ہوسکے
اور ہم اس میں کامیاب ہو چکے ہیں۔
کراچی پریس کلب کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
رکن سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھاکہ سندھ
حکومت کو دیدار کا علاج کرانے کے لئے رضامند کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں
جبکہ وزارت صحت کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ بچے کے علاج کے سلسلے میں کافی مشکلات کا
سامناکرنا پڑا ،مختلف اسپتالوں کے چکر لگانا پڑے جبکہ وزارت صحت کے بھی
چکر لگانا پڑے ،ہ شروعات میں یہ بھی کہا گیا کہ بچے کا والدپیسے بٹورنے کے
لئے یہ سب کر رہا ہے تاہم ایساکچھ بھی نہیں ہے،ہم نے وزارت صحت کی ہر بات
مانی لیکن ہمت نہیں ہاری۔
بیمار بچے دیدار کے والدجہانزیب کا کہنا تھا کہ خرم شیر زمان اورسندھ حکومت
کا مشکور ہوں کہ میرے بچے کے علاج میں معاونت کی تاہم میں یہ امید کرسکتا
ہوں کہ میرے بچے کا بہترین علاج ممکن ہوسکے گا۔