لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
لاہو رمیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا
اجلاس ہوا۔اجلاس میں ہیلتھ کئیر سیکٹر کے کورین ماہرین نے ہیلتھ مینجمنٹ
انفارمیشن سسٹم کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو بریفنگ دی
گئی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھاکہ عوام کو معیاری
طبی سہولتو ں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم
بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔اس جدید نظام کے ذریعے ہسپتالوں میں مریضوں کے
علاج معالجے میں بہت بہتری آئے گی۔پنجاب حکومت نے ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن
سسٹم کو پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں نصب کرنے کا
فیصلہ کیا ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں بھی ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم لگانے
کے پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانا ہوگا۔اس سلسلے میں انہوں نے کمیٹی تشکیل
دینے کی ہدایت کی۔کمیٹی ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو ہسپتالوں میں
لگانے کے حوالے سے سفارشات پیش کرے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھاکہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت
سے کم نہیں۔دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا ہوگا۔سب نے مل کر ہسپتالو
ں میں طبی سہولتوں کے حوالے سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا ہیں۔ عوام کو
معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے خلوص نیت سے کام کرنا ہوگا اور تمام
متعلقہ افراد کو اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دینا ہوں گے۔
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، مشیر ڈاکٹر عمر سیف،
وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام
نے اجلاس میں شرکت کی۔