Dec 01, 2016 12:00 am
views : 882
Location : Punjab Assembly
Lahore- Punjab Law Minister Rana Sanaullah Media Talk
لاہور، عمران خان ثبوت نہیں لا سکے ، پانامہ لیکس ختم ہوچکی ، رانا ثنا اللہ
وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ لاہور میں ہونے والے کرائمز پر بول پڑے۔ان
کا کہنا ہے کہ ملت پارک ، گارڈن ٹاؤن اور آرٹسٹ کے قتل کا معاملہ سنجیدہ ہے
، لاہور میں ہونے والے 4 واقعات پر بیسیوں اقدامات کئے گئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے باہرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران رانا
ثنا اللہ ایک بار پھر ان ایکشن ہوئے اور لاہور میں پے در پے ہونے والی
وارداتوں پر لب کشائی کی۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وارداتوں کو پولیس نے سنجیدگی سے لیا ہے ، تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
وزیر قانون نے شیخ رشید پر بھی سخت تنقید کی اور کچھ تیر عمران خان کی طرف
بھی پھینکے اور کہا کہ واقعی عمران خان کورٹ میں کوئی ثبوت نہ لا سکے اور
پانامہ لیکس ختم ہو گئی۔ وزیر قانون نے مزید کہا کہ مردم شماری کیلئے سپریم
کورٹ نے 15مارچ کی تاریخ دی ہے۔