Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 01, 2016 06:02 pm views : 828

Location : Bani Gala

Islamabad- Chairman PTI Imran Khan Press Conference
  • Urdu

بنی گالہ، پاناما کیس ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اگر بے گناہ ہوتے تو اسمبلی میں ثابت کرتے لیکن اب پاناما کیس ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔
بنی گالہ میں پریس کانفرنس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اگر بے گناہ ہوتے تو اسمبلی میں ثابت کرتے انہیں بار بار تقاریر کی ضرورت نہیں پڑتی لیکن ایک جھوٹ چھپانے کے لیے یہ بار بار جھوٹ بول رہے ہیں، یہاں جھوٹ کی داستان شروع ہوئی اور ایک کے بعد ایک جھوٹ بولا گیا، ان کو پتہ ہے کہ ان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں تھی، ٹرسٹ ڈیڈ بھی فراڈ نکلی ہے کیونکہ دستاویزات میں ثبوت ہی نہیں کہ پیسہ کیسے باہر گیا لہٰذا نقل کرنے کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے اور جب اتنا جھوٹ بولا جائے گا تو غلطی تو ہوگی۔
عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نے اسمبلی میں بولا کہ ہمارے پاس دستاویزموجود ہیں اور یہ بھی جھوٹ تھا کیونکہ وزیراعظم کی اسمبلی کی تقریر الگ ہے اور قطری شہزادے کا بیان الگ، اسحاق ڈار کی باہر اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں لیکن جب نواز شریف کی اپنی جائیداد باہر ہے تو کون ان سے پوچھے گا، انہوں نے پیٹرول کی قیمت بڑھادی ہے جس کا پیسہ عوام اداکریں گے اور یہ منی لانڈرنگ سے باہر بھجوادیں گے، طاقت ور اور پیسہ والوں کے لیے فائدہ ہیں لیکن غریب پر بوجھ ڈالا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کرپشن کاپیسہ کوئی اپنے نام پر نہیں رکھتا اور نواز شریف نے ٹھیک کہا تھا کہ جو کرپشن کرتا ہے وہ پیسہ اپنے نام پر نہیں رکھتا، ان کا جو رہن سہن ہے، یہ شہزادے اور شہزادیوں کی طرح رہتے ہیں، ان کے پاس پیسہ کہاں سے آتا ہے، وزیراعظم کی والدہ کے پاس پیسے ہی نہیں وہ کیسے رائیونڈ محل کاخرچہ چلاتی ہیں، یہ پیسہ پاکستان سے منی لانڈرنگ سے گیا جو نواز شریف نے اپنے بچوں کے نام پر لگایا۔
عمران خان نے کہا کہ ٹیکس کے تین اسکیمیں دینے کے باوجود کوئی ٹیکس اکٹھا نہیں ہوا جبکہ ایف بی آر کا کام ہے کہ طاقتور کو بھی ٹیکس نہ دینے پر عدالت لے جائے تاہم پانامہ کیس ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا کہ ملک کس سمت میں جائے گا۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved