Dec 02, 2016 01:09 pm
views : 934
Location : Punjab Assembly
Lahore- Punjab Law Minister Rana Sanaullah Media Talk
لاہور ،اداکارہ قسمت بیگ کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے، رانا ثنا اللہ
وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا پنجاب میں
دوبارہ متحرک ہونا خوش آئند ہے جب کہ بلاول بھٹو زرداری کی غلط رہنمائی کی
جا رہی ہے۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ میں ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کے لئے وقت کم ملا
، جھنگ میں آزاد امیدوار کی جیتنے کی وجہ ہمارے امیدوار کو نااہل قراردینا
ہے لیکن جھنگ الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اورشفاف الیکشن ہوا، جھنگ
میں حق نوازجھنگوی کی عوام میں بہت پذیرائی ہے۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاقی جماعت ہے
اورجمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، پیپلزپارٹی کا پنجاب میں دوبارہ
متحرک ہونا خوش آئند ہے جب کہ بلاول بھٹو زرداری کی غلط رہنمائی کی جا رہی
ہے اوربلاول بھٹو کو کسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرح بدزبان ہوجاؤ وہ اب
تحریک انصاف کی گالم گلوچ کی طرزپرسیاست کررہے ہیں۔
اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کے حوالے سے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا
کہنا تھا کہ اداکارہ قسمت بیگ کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے، کیس میں 4 ملزمان
گرفتارہوچکے ہیں اور دیگر کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔