Dec 02, 2016 01:14 pm
views : 861
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs video link meeting regarding Health
لاہور، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا رات گئے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب
لا ہور میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے رات گئے ویڈیو لنک کے ذریعے
سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کیا۔دو گھنٹے طویل اجلاس میں سرکاری
ادویات کی ترسیل ، سٹوریج اور تقسیم کے نظام کو فول پروف بنانے کے حوالے سے
تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت ہر
سال اربوں روپے کی مفت ادویات مریضوں کو فراہم کرتی ہے۔ ادویات کی
مینوفیکچرنگ یونٹ سے وصولی سے لیکر مریضوں کو تقسیم کرنے کے نظام کو فول
پروف بنانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔اس ضمن
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہناتھا کہ نیانظام لانے کیلئے فوری
طور پر اقدامات کئے جائیں۔نئے نظام کے آنے سے مریضوں کو گھروں میں بھی
ادویات کی فراہمی ہو سکے گی۔ ادویات کی خرد برد روکنے کیلئے بھی یہ نظام
ضروری ہے۔ ادویات کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو فول پروف بنانے کیلئے بغیر
وقت ضائع کئے آگے بڑھنا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا مزید کہناتھا کہ ادویات کی ترسیل و
تقسیم کے نئے مینجمنٹ نظام سے مریضو ں کو بے پناہ سہولت ملے گی۔نئے نظام سے
ادویات حقیقی معنوں میں حقدار کو ملیں گی۔
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ
میڈیکل یونیورسٹی ، سیکرٹریزاور متعلقہ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس
میں شرکت کی۔