لاہور ،عمران خان کی سیاسی غلطیوں سے نوازشریف کو بڑی مدد ملی، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ
کی سیاست کی اور پارلیمنٹ سے رجوع کیا لیکن عمران خان کی سیاسی غلطیوں سے
نواز شریف کو بڑی مدد ملی۔
لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ کا کہنا
تھا کہ ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی سیاست کی اور پارلیمنٹ سے رجوع کیا،
پیپلزپارٹی کیلئے معیاراور ہیں جب کہ دوسروں کیلئے کچھ اور ہیں، 70 کی
دہائی میں ساری عرب دنیا ذوالفقارعلی بھٹوکی پیچھے تھی، عمران خان کی سیاسی
غلطیوں سے نوازشریف کو بڑی مدد ملی جب کہ اقتدار میں آئے تو 90 روزمیں
کرپشن ختم کر دیں گے۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بھٹوکے زمانے میں
پاکستان پوری اسلامی دنیا کی قیادت کرتا تھا لیکن افسوس آج پاکستان کا
وزیراعظم ایک شہزادے کے خط کا محتاج ہے، قطری کے خط کی طرح دادا جان کی
سونے کی دیگ بھی نکل سکتی ہے، قطری شہزادے کے خط کے بعد اخلاقی فیصلہ آچکا،
عوام کے سامنے نتیجہ آچکا ہے تاہم عدالت کیا فیصلہ دیتی ہے وہ الگ بات ہے۔
ہم حکومت میں ہوتے اوریہ حالات ہوتے تو عوام کے سامنے خود کو پیش کردیتے۔