Dec 02, 2016 02:20 pm
views : 968
Location : Election Commision of Pakistan Office
Islamabad- Chief Election Commissioner of Pakistan Justice(R) Sardar Muhammad Raza Khan addresses to Seminar
اسلام آباد،الیکشن کمیشن میں معذور افراد کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انعقاد
اسلام آبادمیں الیکشن کمیشن میں معذور افراد کے حوالے سے خصوصی سیمینار سے چیف الیکشن کمشنرسردار رضانے خطاب کیا۔
اس موقع پر چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) سردارمحمد رضا خان کا کہنا تھا کہ
الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جس کا مقصد صاف اور شفاف انتخابات کا
انعقاد کرانا ہے۔ الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے قائمہ
کمیٹیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) سردارمحمد رضا خان کاالیکشن کمیشن آف پا کستان کے
دفتر میں معذور افراد کے حوالے سے خصوصی سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کہنا
تھا کہ معذور افراد کی الیکشن میں شمولیت کو ممکن بنانا ہمارے مقاصد میں
شامل ہے۔معذور افراد کو ووٹ ڈالنے کے لیے ان کی مرضی کا فرد پولنگ کے لیے
مدد کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں معذور
افراد اپنی مرضی سے کسی شخص کو پولنگ کے لیے ساتھ لے جا سکتا ہے۔ معذور
افراد کے لیے پولنگ بوتھ کو گراونڈ فلور پر یقینی بنایا جائے۔