بہاولپور،انشاء اللہ کراچی سے پشاور تک ملک میں تعلیم کا انقلاب آئیگا،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شر یف
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شر یف نے کہا کہ پاکستان میں اشرافیہ دھاندلی کے
دروازے کھول لیتی ہے، مشرف نے پہلے پاکستان کا نعرہ لگایا،لیکن ماضی کا
پاکستان آپکے سامنے تھا۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طلبہ سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز
شر یف کا کہنا تھا کہ آج بجلی کے منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں،بجلی نہ
ہونے کی بنا ء پر پاکستان میں اندھیرے تھے،ہم سب مل کر پاکستان کی تقدیر
بدلیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شر یف نے کہا کہ سعودی عرب میں تعلیمی نظام پرتوجہ
دی جاتی ہے،انشاء اللہ کراچی سے پشاور تک ملک میں تعلیم کا انقلاب آئیگا۔