Dec 02, 2016 07:38 pm
views : 961
Location : Different Areas
Peshawar- 2 Bomb Blasts in Peshawar City
پشاور، دہشتگرد ایک بار پھر سر گرم ہونے لگے، چند گھنٹوں میں دو دھماکے
خیبر پختونخواہ کا مرکزی شہر پشاور ایک بار پھر دہشتگرودں کے نشانے پر
آگیا۔دو گھنٹوں میں دو ریمورٹ کنٹرول دھماکے ہوئے۔ دونوں حملوں میں پولیس
کو نشانہ بنایا گیا مگر خوش سے قسمتی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پہلا دھماکہ صبح نو بجے کے وقت کارخانوں بس اڈے کے قریب ہوا جہاں معمول کی
گشت پر مامور پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا جبکہ دوسرا دھماکہ تھانہ
خزانہ کی حدود میں نادرن بائی پاس پر ڈی ایس پی کی گاڑی پر ہوا جس میں ڈی
ایس پی سمیت تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق دونوں دھماکوں میں 5،5کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جسے
سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پشاور میں پولیس سمیت
سکیورٹی فورسز زپر چار حملے ہوئے جن میں متعد اہلکار زندگی کی بازی ہار
گئے۔