کراچی،برنس روڈ پر واقع عمارت میں آتشزدگی
کراچی کے علاقے برنس روڈ پر واقع رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی تاہم فائر بریگیڈ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پا قابو پالیا۔
شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر اور قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے علاقہ کونسلر
ماجد گدی کاکہنا تھا کہ فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کی جس کے نتیجے میں
بڑے نقصان سے بچ گئے تاہم کے الیکٹرک کی نا اہلی کی وجہ سے علاقے میں
وولٹیج کی کمی کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے لوگ کنڈے لگاتے ہیں اور
اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔
فلاحی تنظیم کے کارکن عتیق الرحمٰن کا کہنا تھا واقعے کی اطلاع موصول ہوتے
ہی کارروائی کا آغاز کر دیا تھا جبکہ فائر بریگیڈ کی جانب سے بروقت
کارروائی عمل میں لائے جانے کے سبب بڑے نقصان سے بچ گئے۔