کراچی، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پہلی انٹرٹینمنٹ کانفرنس کا افتتاح کردیا
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایف پی سی سی آئی میں پہلی انٹرٹینمنٹ کانفرنس کا افتتاح کردیا۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کراچی میں پہلی انٹرٹینمنٹ
اینڈ پروڈکشن کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ
وفاقی حکومت براڈ کاسٹ انڈسڑی کو ترقی دینے کیلئے ہر ممکن تعاون کرے
گی۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری سنسر شپ پالیسی میں درپیش مسائل سے متعلق
آگاہ کرے، اٹھارویں ترمیم کے ذریعے اس میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
تقریب کے اختتام پر انور مقصود نے وزیر مملکت کو شیلڈ بھی دی۔