Dec 03, 2016 03:22 pm
views : 920
Location : Domestic Place
Peshawar- Governor KPK Iqbal Zafar Jhagra addresses to Ceremony
پشاور، دل کے مرض کے خاتمے کیلئے سہولیات کا فقدان ہے ، گورنر خیبرپختونخواہ
نجی انسٹی ٹیوٹ کے تحت پشاور کے مقامی ہوٹل میں امراض قلب کے موضوع پر
کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخواہ
انجینئر اقبال ظفر جھگڑا تھے۔ کانفرنس میں ملک بھر سے سرجنز کی بڑی تعدا
دنے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر گورنر خیبرپختونخواہ انجینئر اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا ہے کہ دل
کے مرض کے خاتمے کیلئے اس قسم کی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔
ان کا کہناتھا کہ دل کے مرض کے خاتمے کیلئے سہولیات کا فقدان ہے اور اس قسم
کی کانفرنس سے لوگوں میں آگاہی ہوگی اور تحقیق کا موقع ملے گا جس سے ملک
ترقی کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پشاور تاریخی شہر ہے یہا ں پر اس قسم کے کانفرنسز کی آواز بہت دور تک جاری ہے۔