کراچی، اپنے دور حکومت میں ہی مردم شماری کرائیں گے، مریم اورنگزیب
وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے مزار قائد پر حاضری دی
اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے فاتحہ خوانی بھی کی۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے مختصر گفتگو میں مریم اورنگزیب
کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ویژن میں مردم شماری ضروری ہے اور ہم اسی دور
حکومت میں مردم شماری کر کے جائیں گے۔نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے پوچھے
گئے سوال کے جواب پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ آپریشن سندھ حکومت سمیت
تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شروع ہوا اور اس کی کامیابی میں صوبائی
حکومتوں نے اہم کردار ادا کیا۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چین کی جانب سے مزار قائد کیلئے فانوس کے تحفے کو پاک چین دوستی کاسنگ میل قرار دیا۔