کراچی ، بیس برسوں میں بھارتی چینل نے ہمیں ناگن کی طرح ڈنسا ہے، بشریٰ انصاری
معروف اداکاراؤں نے حکومت کی جانب سے براڈ کاسٹ انڈسٹری کی ترقی کیلئے
اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ براڈ کاسٹ انڈسٹری میں حکومت اور نجی
شعبے کے مل کر کام کرنے سے براڈ کاسٹ انڈسٹری کو فائدہ پہنچے گا۔
ایف پی سی سی آئی میں پہلی انٹرٹینمنٹ اینڈ پروڈکشن کانفرنس کے موقع پر
معروف ادکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ پچھلے بیس برسوں میں بھارتی چینل
نے ہمیں ناگن کی طرح ڈنسا ہے۔ اس کی وجہ سے ہمارے لوگوں کی ذہنیت معمولی
ڈرامے پسند کرنے لگی اور پھر ہم لوگ بھی اپنے بزنس کی مجبوری کی وجہ سے ان
کی مماثلت کرتے کرتے وہاں تک پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی چینل یا لکھاری
یا پھر اداکار تبدیلی نہیں لاسکتا بلکہ ناظرین ہی تبدیلی لاسکتے ہیں۔
اس موقع پر اداکارہ ثمینہ احمدکا کہنا تھا کہ کانفرنس کا انعقاد بہت مثبت
رہا ہے۔ کانفرنس میں ہمیں ناظرین سے ملاقات اور ان کے سوالات سننے کا موقع
ملتا ہے اور پھر کام میں مزید نکھا رآتا ہے۔