Dec 03, 2016 05:27 pm
views : 934
Location : Convention Centre
Islamabad- President Mamnoon Hussain addresses to International disable Day Ceremony
اسلام آباد، صدر مملکت کا معذور افراد کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے کی ضرورت پر زور
صدر ممنون حسین نے معاشرے کے تمام طبقوں پر زور دیا ہے کہ وہ معذور افراد کی بہبود ، تعلیم اور حقوق کے تحفظ کے لئے کام کریں۔
اسلام آباد میں معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ نہ
صرف حکومت بلکہ نجی شعبہ بھی خصوصی افراد کی فلاح وبہبود پر توجہ دے رہا
ہے۔انہوں نے کہا کہ معذور افراد زندگی کے مختلف شعبوں میں بلاامتیاز مساوی
مواقع کے مستحق ہیں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے خصوصی
افراد کی بہبود ناگزیر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے خصوصی افراد
کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن پر دستخط کئے ہیں اور اس کنونشن پر
مکمل عملدرآمد کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔