لاہور، ہم اپنے اختلافات کودشمنی میں تبدیل نہیں کریں گے، مصطفیٰ کمال
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے لاہور پہنچنے پر ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کاپرویزمشرف سے دور
دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس نے ہماری بات نہیں مانی وہ
بھی ہمارے لئے قابل احترام ہوگا۔ رحمان بھولاکبھی ہماری جماعت کاحصہ نہیں
رہا، پاک سر زمین پارٹی میں کوئی کھلے عام شامل نہیں ہوسکتا۔ ہم اپنے
اختلافات کودشمنی میں تبدیل نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں
بلدیاتی اداروں کوبااختیاربنایاجائے۔ آج پنجاب کے 26 اضلاع میں ہماری پارٹی
کی تنظیم کا کام مکمل ہو چکا۔