کراچی، ڈالر اور سونے کی اسمگلنگ روکنے کیلئے پاکستان کسٹمز نے اقدامات کئے ہیں، چیف کلکٹرکسٹمز زاہد کھوکھر
چیف کلکٹر کسٹمز زاہد کھوکھر کا کہنا ہے کہ ڈالر اور سونے کی اسمگلنگ روکنے
کیلئے پاکستان کسٹمز نے اقدامات کئے ہیں۔پاکستان کسٹمز پریونٹیو کے دفتر
میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف کلکٹر کسٹمز زاہد کھوکھر کا مزید
کہنا تھا کہ تمام ایئر پورٹس پر کسٹمز کے زیر انتظام کیمرے نصب کئے جائیں
گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوٹوں کی خوشبو سونگھنے والے کیش ڈاگ متعارف
کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چند مہینوں میں کیش ڈاگس تمام ایئر پورٹس پر ہوں گے۔