لاہور ،عبدالرحمان بھولا ایم کیو ایم کا سابق سیکٹر انچارج ہے،مصطفی کمال
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ جمہوریت،آئین اورقانون عوام کی دہلیز پر چاہتے ہیں۔
رہنما پاک سر زمین پارٹی رضا ہارون اور دیگرپارٹی عہدیداران کے ہمراہ داتا
دربار پر حاضری کو موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا
کہناتھا کہ عبدالرحمان عرف بھولا ایم کیو ایم کا سابق سیکٹرانچارج ہے جب
ادارے اسے پاکستان لاکرتحقیقات کریں گے تو دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ہو
جائیگا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفیٰ
کما ل کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایک کروڑسے زائد بچے بیمارہیں جبکہ
اڑھائی کروڑسے زائد تعلیم کی نعمت سے محروم ہیں حکومت کو ان بچوں پر توجہ
دینی چاہیے۔
مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ قانون صرف وزراء اور مراعات یافتہ طبقے کے لئے
نہیں ہے،جمہوریت ،آئین اور قانون عوام کی دہلیزپر چاہتے ہیں۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سڑکیں بناناوزیر اعلیٰ کا نہیں میئر کا کام ہے
ملک کے تمام شہروں کے میئر اور بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دئے جائیں۔
مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں صوبے بھر کے پارٹی آرگنائزرزسے
ملاقاتیں کی ہے جبکہ صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں تنظیمی کارروائیوں کا
آغاز کر دیا ہے۔