Dec 04, 2016 03:09 pm
views : 1005
Location : Turkey,Kayseri
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif Arrival at Turkey
لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ترکی کےشہر قیصری پہنچ گئے ،ائر پورٹ پر پرتپاک استقبال
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ترکی کے معروف صنعتی شہر قیصری پہنچ گئے ہیں ۔
ائر پورٹ پہنچنے پر قیصری کے گورنر زکریا جونے نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف کا پر تپاک استقبال کیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے گورنر قیصری زکریا جونے نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا استقبال کیا۔
ترک صدر کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے گورنر قیصری زکریا جونے
کہا کہ پاک ترک دوستی کو مضبوط بنانے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کردار قابل
ستائش ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا ائر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنے دوسرے
گھر آیا ہوں، جب بھی ترکی آتا ہوں پہلے سے ذیادہ پیار اور محبت ملتی ہے،
پاکستان اور ترکی کے مابین تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے جبکہ حالیہ
برسوں میں پاکستان اور ترکی میںآنے والا استحکام دونوں ممالک کے لئے
خیروبرکت کا باعث بنے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے ترکی کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا پیغام لایا ہوں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کل عبداللہ گل میوزیم اور لائبریری کی افتتاحی تقریب میں
شرکت کریں گے جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب ترکی کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔