Dec 04, 2016 03:22 pm
views : 985
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Video Link Meeting
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا ترکی کے شہر قیصری سے ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور میں اجلاس سے خطاب
div>وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ترکی کے شہر قیصری سے ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور میں اجلاس سے خطاب کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کی
سربراہی کیلئے ایماندار ،دیانتدار اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشارقیادت کو
آگے لایا جائے گا۔بلدیاتی اداروں کی قیادت ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے میں
کردارادا کرے گی۔مقامی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی اداروں کا
کردار اہمیت کا حامل ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کی قیادت کو
عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات محنت کرنا ہوگی۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم
اور عوام کی بھر پور حمایت سے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو
شاندار کامیابی ملی ہے۔اس کامیابی کا تقاضا ہے کہ عوامی خدمت کیلئے کمر
بستہ ہوکر کام کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جس طرح عوام نے بلدیاتی الیکشن
میں مسلم لیگ(ن) کو کامیاب کرایا ہے، اس مینڈیٹ کی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے
بلدیاتی اداروں کی قیادت کو محنت،دیانت اورامانت کو شعار بنانا
ہوگا۔میونسپل کارپوریشنوں کے مےئر ز،ڈپٹی مےئرز،ضلع کونسلوں کے چےئرمین
اوروائس چےئرمین کے عہدوں پر انہی لوگوں کا چناؤ کیا جائے گاجو امانت
،دیانت اور محنت کے جذبے سے سرشعار ہوں گے۔
اراکین قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف، مہر اشتیاق احمد، پرویز ملک، سینیٹر
سعود مجید، صوبائی وزراء ،رانا ثنا ء اللہ، ملک ندیم کامران، منشاء اللہ
بٹ، اور دیگر حکام نے ماڈل ٹاؤن سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔