کراچی،پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سےماہ قائد کی مناسبت سے امن واک کا اہتمام
کراچی میں سی ویو کے مقام پر سندھ رینجرز کی جانب سے امن واک کا انعقاد کیا
گیاجس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سمیت مختلف شعبوں سے تعلق
رکھنے والی نمایاں شخصیات سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی
بڑی تعداد نے شرکت کی۔
واک کا آغاز سی ویو پر ولیج ریسٹورنٹ کے قریب سے کیا گیا اس دوران اسکول کے
طلبہ و طالبات اور اساتذہ سمیت واک میں شریک شہریوں نے پاکستان رینجرز
سندھ کے حق میں نعرے لگائے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ اس قسم کے سرگرمیوں سے کراچی میں قائم امن و امان کے حوالے سے رینجرز کی قربانیوں کا سراہانے کا موقع ملتا ہے۔
رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ماہ دسمبر کو ماہ قائد کے نام سے منارہے ہیں اور
اس حوالے سے سندھ رینجرز نے ایسی صحت مندانہ تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ
کیا ہے جس سے قیام پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد سے عوام
کو روشناس کرایا جائے اورآج ہونے والی امن واک بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی
ہے۔
واک نشان پاکستان پارک سی ویو پر اختتام پزیر ہوئی جہاں ایک تقریب کے
دوران اسکول کے طالبعلموں اور مقررین نے پاکستان کے حصول میں قائد اعظم کے
کردار اور پاکستان کی ترقی کیلئے عوام کے رول پر روشنی ڈالی۔