کوئٹہ ، پاکستانی باکسر محمد وسیم کی کوئٹہ ائیرپورٹ کے باہرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو
قومی باکسر محمد وسیم کوریا میں فتح کے جھنڈے گاڑنے کے بعد وطن واپس پہنچ
گئے ہیں ،اس موقع پر عوام کی جانب سے انکا والہانہ استقبال کیا گیا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر محمد وسیم کا
کہنا تھا کہ اس مقام تک پہنچنے کے لئے کافی محنت کرنا پڑی ہے،آج جو کچھ بھی
ہوں اپنے کوچ کی وجہ سے ہو ں جنہوں نے مجھ پر بھر پور محنت کی۔
کوئٹہ ائرپورٹ پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد
وسیم کا کہنا تھا کہ کوریا اور امریکا کی طرف سے کھیلنے کی آفر ہوئی ہیں
تاہم مرتے دم تک پاکستان کے لئے ہی کھیلوں گا۔
محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹائٹل کے لئے چیلنج کر دیااور انشااللہ ورلڈ ٹائٹل کو اپنے نام کریں گے۔