div>سندھ بھر کی طرح نو شہرو فیروز کے علاقے بھریاروڈ میں بھی سندھی کلچر ڈے بڑے جوش و خروش سے منایاجارہا ہے۔
سندھ بھر کی طرح بھریاروڈ میں بھی آج 4دسمبر "سندھی کلچر ڈے"بڑے جوش و خروش
سے منایاجارہا ہے،"بھریاروڈ شہر جئے سندھ جئے،سندھ وارا جیئن کے نعروں سے
گونج اٹھا۔
سندھی کلچر ڈے کے مناسبت سے مختلف اسکولوں میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
کیا گیاہے جس میں بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کیاور مختلف ٹیبلو پیش کرکے
حاضرین سے خوب داد سمیٹی ۔
بھریاروڈ ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین لالا عبدالکریم کاکڑکی قیادت میں ریلوے
اسٹیشن سے فاروق اعظم چوک تک عظیم الشان سندھی کلچر ریلی نکالی گئی۔ریلی
میں شہریوں کی بڑی تعداد میں نے شرکت کی۔
ریلی میں شریک بچے ،بوڑھے اور نوجوان سندھی ثقافتی لباس میں زیب تن کئے ہوئے تھے، ریلی کے شرکاء سندھی گانوں پر رقص کرتے رہے۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا مقررین کا کہنا تھا کہ ہماری ثقافت
7ہزار سال پرانی ہے،سندھی ثقافت امن و محبت کا درس دیتی ہے،سندھ دھرتی
ہماری ماں ہے،سندھی ٹوپی اور اجرک ہماری شان ہے سندھ میں بسنے والے تمام
قومیت کے افرادسندھی ہیں۔