div>پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھرحکومت سے اپنے
مطالبات منظورکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مطالبات منظور نہ
ہوئے تو 27 دسمبر کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا۔
بلاول ہاؤس لاہورمیں سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بارپھرحکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ (ن)
لیگ کا ایکشن پلان ناکام ہوچکا، نیشنل ایکشن پلان وزیر داخلہ چوہدری نثار
نے ناکام بنایا۔
پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تخت رائیونڈ والوسنو! ابھی تولاہورسے
آوازاٹھی ہے، کل پورے پاکستان سے آواز اٹھے گی، اگر حکومت نے ہمارے 4
مطالبات نہ مانے تو پھر 27 دسمبر کے بعد ملک بھر میں دما دم مست قلندر ہو
گا۔
پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر 2018 میں وزیراعظم بننے کی خواہش ظاہر
کرتےہوئے گو نواز گو اور اگلی باری پھر زرداری کے
نعرے بھی لگوائے۔