div>وزیر ممکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بلاول ابھی
سیاست میں نئے ہیں، نواز شریف سے رہنمائی حاصل کریں، اپنے مطالبات پر خود
عمل کریں تو سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔
پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ممکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری سیاست میں نئے ہیں، اپنے چار
مطالبات پر وارننگ دینے کے بجائے وزیر اعظم سے ملکر مسائل کو حل کریں۔
وزیر ممکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان عوام کا وقت ضائع نہ کریں، وہ اقتدار کا
حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے لئے سیفٹی بل جلد ایوان میں پیش
کیا جائیگا، وزیر ممکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوال ہونے چاہیں مگر
کردارکشی سے گریز ہونا چاہئے۔
اس سے قبل، وزیر ممکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کراچی پہنچنے پر مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔