کراچی،نجی ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پالیاگیا،ریسکیو آپریشن مکمل
نجی ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
گزشتہ رات نجی ہوٹل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں11 افراد جاں بحق اور65کے
قریب زخمی ہوگئے ہیں،جاں بحق افراد میں7مرد اور 4خواتین شامل ہیں۔
شاہرہ فیصل پر واقع نجی ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ
ہو ٹل میں پھنسے مسافروں اور عملے کوبحفاظت نکال لیا گیا ہے،امدادی
کارروائیوں میں پاک بحریہ،رینجرز پولیس اور یسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔
فائر آفیسرسعید جدون کاذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے
کہنا تھاکہ کچن میں غفلت کے سبب آگ لگی تاہم اگر کوئی تربیت یافتہ شخص ہوٹل
میں موجود ہوتا تو نقصانات کم ہوسکتے تھے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک خاتون یاسمین کا کہنا
تھا کہ اپنی بھتیجی روبی کی میت لینے کے لئے یہاں آئی ہوں جو کہ نرسنگ کے
شعبے سے تعلق رکھتی تھی اور سول اسپتال سکھر کی جانب سے ورکشاپ میں شرکت کے
لئے یہاں آئی تھی جبکہ روبی کے ساتھ مزید دو لڑکیاں بھی یہاں آئی تھیں
تاہم انکے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔