Dec 05, 2016 04:16 pm
views : 869
Location : Election Commision of Pakistan Office
Islamabad- MNA Daniyal Aziz and Talal Chaudhry Media Talk
اسلا م آباد ،عمران خان شیشے میں اپنی شکل دیکھیں اور پھر الزامات لگائیں، دانیال عزیز
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے
رہنما دانیال عزیزنے کہا کہ عمران خان کے آج کے جواب سے نئی کہانی شروع
ہوگئی ہے۔ ان کے بیانات میں کھلا تضاد نظر آتا ہے۔ عمران خان اپنے نوکروں
کے نام پر کاروبار کرتے ہیں۔ کوئی شرم و حیا ہوتی ہے۔ عمران خان شیشے میں
اپنی شکل دیکھیں اور پھر الزامات لگائیں۔ ان کی بغل میں کھڑا پی ٹی آئی کا
سیکرٹری جنرل سندیافتہ کرپٹ ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیزنے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے
بچوں نے اپنی جائیداد کو تسلیم کیا ہے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی اپنے
خانساماں کے نام سے جائیداد بناتے ہیں۔ نواز شریف کے خاندان پر صرف الزامات
ہیں، جبکہ کرپشن کے خاتمے کے نعرے لگانے والوں نے خیبر پختونخواہ میں
کرپشن کے ریکارڈ بنادئے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین نے جرمانہ جمع کرایا جس کا مطلب ہے وہ کرپشن مان گئے ہیں۔