Dec 05, 2016 04:46 pm
views : 1664
Location : SP City Office
Peshawar- SP City Police Shahzad Kokab Farooqui Press Conference
پشاور، سٹی پولیس کی کارروائی،قتل کا ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد
پشاور میں سٹی پو لیس نے کارروائی کرتے ہو ئے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروقی کا پشاور گل بہار تھانہ میں پریس کانفرنس سے
خطاب کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ پولیس نے مختلف کاروائیاں کی جس میں قاتل اور
تین رہزن کوگرفتار کیا ہے۔ گذشتہ ہفتہ رہزنی کے دوران مزاحمت پر اخبار
فروش کا قاتل گرفتا کرلیاہے۔
ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروقی کاکہناتھا کہ ملزم علی رحمن کے قبضہ سے
موبائل فون، دو پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئیں ہیں۔ ملزم رہزنی کے
واردات میں پہلے سے ملوث ہے، مزید دو موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیں۔
ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروقی کاکہناتھا کہ دیگر دو رہزنی کے واردات میں
ملوث افراد کو گرفتار کر لیاہے جن کے قبضہ سے نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل
فونز برآمد کیے گئے ہیں۔