Dec 05, 2016 04:54 pm
views : 946
Location : Election Commission Office
Islamabad- PTI Leader Naeem ul Haq Media Talk
اسلام آباد،ایازصادق نا اہل اور جانبدار شخص ہیں ،پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کاالیکشن کمیشن آف پاکستان کے
باہرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ
اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے دائر کئے گئے ریفرنس بے بنیاد
ہیں،بے بنیاد ریفرنس سے ثابت ہو گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر جھوٹے،نا
اہل اور بد دیانت انسان ہیں جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کو یہ معلوم ہی نہیں
ہے کہ کون سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔
پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا اسپیکرقومی اسمبلی نے نواز شریف کے
خلاف ریفرنس نہ بھیج کر بد دیانتی کا ثبوت دیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ
ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں بلکہ حکمرانوں کا قانون نافذہے۔
پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا مزیدکہنا تھاکہ قومی اسمبلی کے اسپیکر جنہیں
بالکل غیر جانبدار ہونا چاہیے تھا انکی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس
نہ بھیجناغیر قانونی اورغیر اخلاقی عمل ہے۔