لاہور، پنجاب کی سیاست پر جمہوری قبضہ کرنے آیا ہوں ،بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام میرا
ساتھ دے ، 2018 کے الیکشن میں پورے ملک میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی۔
بلاول ہاؤس میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ ن لیگ والے امیر المومنین بننا
چاہتے ہیں ، حکومت دہشتگردوں کا مقابلہ نہیں کر رہی ، دہشتگردوں کا مقابلہ
غریب عوام اور پیپلز پارٹی کر رہی ہے۔پاکستان میں پیپلز پارٹی کی ایک ایسی
واحد جماعت ہے جس نے ملک میں دہشتگردی کیخلاف جنگ کا آغاز کیا۔ ملک میں
وزارت داخلہ ناکام ہوچکی ہے ، آج ن لیگ والے جس سی پیک منصوبے پر نام کما
رہے ہیں وہ اصل میں ذوالفقار علی بھٹو کا پروگرام تھا۔ میں حکومت کو یہ
بتانا چاہتا ہوں کہ اگر میرے چار مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو 27 دسمبر کو
دما دم مست قلندر ہوگا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر پنجاب کیلئے دو ارب کی اورنج ٹرین کا منصوبہ شروع ہوسکتا ہے تو گلگت بلتستان کیلئے بھی چند کروڑ تو دیئے جاسکتے ہیں۔